خیبر پختونخواووشوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع کے سلسلے میں مقابلوں کا انعقاد

پشاور-(سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخواووشوایسوسی ایشن اور عزیزمارشل آرٹس وفٹنس اکیڈمی کے اشتراک سے یوم دفاع کے سلسلے میں ایک شاندار پروگرام کا انعقادکیاگیا،

اس پروقار تقریب میں مارشل آرٹس کے تمام سٹائل ووشوکنگفو،بانڈو،بوشی بان اور جاپان کراٹے کے بڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے کارنامہ انجام دیاہے۔یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب میں سوسے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا،جنکے مابین بہترین فائٹ کرکے تماشائیوں سے دادوصول کی اور کئی کم عمر کراٹے کازنے مختلف سٹائل میں تائولو پیش کی۔اس موقع پر بانڈوکراٹے کے چیف بلیک بیلٹ 7th ڈان،سخی جان ،کیوکشن کائی کراٹے اور ووشوکے سربراہ 6thڈان رحمت گل آفریدی،سیکرٹری نجم اللہ صافی،جاپان کراٹے کے ناصر محموداور دیگر ماسٹرزمیں اختر منیر،ملک آیاز،ہدایت ،افتخار،فرمان،بہادر،ہمایون خلیل،ضیال الرحمن،صفی اللہ ،شاہد،خیبر پختونخواسیواتے ایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ بھی موجودتھے۔

ان مقابلوں میں نجم مارشل آرٹس اکیڈمی،رحمت مار شل آرٹس اکیڈمی،عزیزمارشل آرٹس اکیڈمی سمیت ضلع پشاور کے مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،اس پرقار تقریب میں موجود علاقے عمائدین نے کھلاڑیوں کے اس شاندار پرفارمنس کو سراہا۔آخر میں مہمانان خصوصی سخی جان،رحمت گل آفریدی اور دیگر نے نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں اور آفیشلزمیں یادگاری شیلڈز تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!