ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا خالد محمود کا حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

 

 

ڈی جی سپورٹس خالد محمود کا حیات آباد سپورٹس کمپلیکس دورہ

پشاور (امجد خان) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد محمود نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل نے انہیں کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولیات، کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کام اور کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن بارے بریفنگ دی۔

ڈی جی سپورٹس نے کمپلیکس میں مسجد بنانے، رنگ وروغن کرنے اور گیزر نصب کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو ہرقسم سہولیات دستیاب ہیں، کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا اور کھیلنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں،

کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم سے نہ صرف مقامی سطح پر کرکٹ فروغ پائے گی بلکہ یہاں قومی اور بین الاقوامی میچ بھی کرائے جاسکیں گے۔ انہوں نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے

 

اور زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کے سفیر ہوتے ہیں انہیں عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں بنیادی سطح پر کھیلوں کے انفراسٹرکچر کا جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!