چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے

 

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان نے منگل کو ڈنیڈن میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ "پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا شاندار مظاہرے سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

"میں پوری ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کی محنت اور لگن کو سراتا ہوں۔

"کپتان ندا ڈار نے جس انداز سے ٹیم کی قیادت کی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا وہ قابل فخر ہے۔”

ذکا اشرف نے اس ماہ کے آخر میں دورہ نیوزی لینڈ سے واپسی پر پاکستان ویمنز ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کی میزبانی کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

 

تعارف: News Editor