ابوظبی ٹی 10: اسیمپ آرمی 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست

 

ابوظبی ٹی 10: اسیمپ آرمی 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست

ابوظی ٹی 10 کے 20 ویں میچ میں قیس احمد اور سلمان ارشاد کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت مورس ویل اسیمپ آرمی نے بنگلہ ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

احمد نے 14 رنز دیکر 3 ، ارشاد نے 12 رنز دیکر 3 جبکہ کریم جنت نے 4 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ ٹائیگرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ملی تھی تاہم وہ 10 اوورز میں 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ہدف کے تعاقب میں اینڈریز گوس نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ بعد ازاں کپتان معین علی نے ناقابل شکست 12 اور نجیب اللہ زدران نے 13 رنز کی اننگز کھیل کر اسیمپ آرمی کو 8.2 اوورز میں ہدف تک پہنچایا۔ قیس احمد کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

اس فتح نے اسیمپ آرمی کو 5 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پرپہنچادیا ہے۔

 

 

 

تعارف: News Editor