نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا
لاہور 08 دسمبر، 2023:ء
وہاب ریاض کی سربراہی میں نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا جس میں نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سلیکشن کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔
سلیکشن کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 24-2023 کی پرفارمنسز پر غور کرے گی۔ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف T20I سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 2 جنوری 2024 کو متوقع ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف T20I سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی۔