ابوظبی ٹی 10 : فائنل گلیڈی ایٹرز اور اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائے گا
ابوظبی (9 دسمبر 2023) ابوظبی ٹی 10 کے کوالیفائر 2 کے میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے مورس ویل اسیمپ آرمی کو 28 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ نیو یارک اسٹرائیکرزسے ہوگا۔
یہ ایک ایسا دن تھا جب ٹیبل ٹاپ پر رہنے والی اسیمپ آرمی اچھی کارکردگی نہ دکھاسکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ اسے کوالیفائر 1 دوسرے نمبر پر موجود نیو یارک اسٹرائیکرز سے 41 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ اور کوالیفائر 2 میں تیسری پوزیشن پر موجود گلیڈی ایٹرز نے ہرادیا ۔
گلیڈی ایٹرز کے لیے یہ ایک ایسا دن تھا جس میں انہوں نے اب تک کی بہترین کارکردگی دکھائی۔ پہلے ایلیمنیٹر میں ٹائیگرز کو 10 وکٹوں سے شکست دی اور پھر عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے اسیمپ آرمی پر فتح پائی ۔
اسیمپ آرمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈمور (36)، کپتان نکولس پورن (26) اور عماد وسیم (35) کی شاندار اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔
جواب میں اسیمپ آرمی نے مقررہ 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنائے یوں یہ میچ 28 رنز سے گلیڈئیٹرز کے نام رہا۔ ابوظبی ٹی 10 کا فائنل نیویارک اسٹرائیکرز اور دکن گلیڈئیٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔