ابوظبی ٹی 10 : گلیڈیٹرز نے ٹائیگرز کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا.

 

گلیڈیٹرز نے ٹائیگرز کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

ابوظبی (9 دسمبر 2023) دکن گلیڈی ایٹرز کے اوپنر اور کپتان نکولس پورن اور کوہلر ٹام کیڈمور نے بنگلہ ٹائیگرز کو شکست دیکر ابوظبی ٹی 10 کے ایلیمنیٹر میچ میں 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔

پورن نے صرف 25 گیندوں پر 8 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 رنز بنائے جبکہ کوہلر کیڈمور نے 16 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

بنگلہ ٹائیگرز کی طرف سے پہلا میچ کھیلتے ہوئے گلبدین نائب کی مدد سے 26 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں گلیڈئٹرز کو آخری پانچ اوورز میں صرف 16 رنز درکار تھے ۔ پورن نے 7 ویں اوور کی چوتھی گیند پر چوکا مار کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی ساتھ ہی ٹائیگرز کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

 

تعارف: News Editor