جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ; پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر

پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ،

پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا ،

پاکستان کی جانب سے ارباز احمد نے گول کیا ،

 

ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر عالمی ہاکی کپ کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ،

ہفتہ کے روز پاکستان اور بیلجیئم کے مابین کھیلا گیا پول ڈی کا اہم میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا ، میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا،

پہلے کواٹر کے تیسرے منٹ میں ہی جیک نے پاکستان کے خلاف ملنے والے پینلٹی کارنر پر گول کر کے بیلجیئم کو برتری دلا دی ، پاکستان کو 17ویں اور 27ویں منٹ میں پینلٹی کارنرز ملے لیکن پاکستانی ڈریگ فلکر ارباز احمد گول کرنے میں ناکام رہے،

پہلا ہاف بیلجیئم کی برتری پر ختم ہوا تاہم کھیل کے 42ویں منٹ میں پاکستان کو ایک اور پینلٹی کارنر ملا ، اس بار ارباز احمد نے کوئی غلطی نہیں کی اور ڈریگ فلک کے ذریعے گول سکور کر کے میچ برابر کر دیا،

دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول کرنے میں ناکام رہیں اور میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا ، پول ڈی میں پاکستان نے 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

 

 

 

تعارف: News Editor