ایشین فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ 20 نومبر سے کوالالمپور میں شروع ہوگا

ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن (WKO) ایشیا کے زیر انتظام 20نومبر سے ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں 18ویں ایشین فل کنٹکٹ شن کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے۔جس میں ایشیا کے تمام ممالک شرکت کریں گے۔پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن (شن کیوکشن کائی) کی 18رکنی ٹیم(شیھان) محمد ارشد جان کی قیادت میں اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

 

پاکستان فل کنٹکٹ کراٹے فیڈریشن (شن کیوکشن کائی) کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ الہادی نے بتایا کہ ہمارے فیڈریشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس سال ستمبر میں پولینڈ میں ہونے والی ساتویں ورلڈ کراٹے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اس کے بعد روس میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کی اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 20نومبر سے ملایشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والی 18ویں ایشین کراٹے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آج 18رکنی ٹیم (شیھان) محمد ارشد جان کی قیادت میں روانہ ہوگی۔

error: Content is protected !!