شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر

 

شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر

کوئنزٹاؤن، 9 دسمبر 2023:

 

شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

شوال ذوالفقار دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئی تھیں۔

انجری کےبعد، شوال ذوالفقار کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کروایا گیا۔
ایکسرے نے کندھے میں اے سی جونٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف کیا۔

شوال کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہو گا۔ اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔

 

 

 

تعارف: News Editor