سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز مطیع اللہ کا پشاور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ
مسرت اللہ جان
پشاور سپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا مطیع اللہ کا ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبدالناصر خان، ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس راشدہ غزنوی، ڈائریکٹر کمبائنڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس پیر عبداللہ اور ایڈمنسٹریٹر سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ سمیت اہم شخصیات نے استقبال کیا۔
دورے کے دوران نوتعینات سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ خان نے پشاور سپورٹس کمپلیکس کے اندر کھیلوں کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا جہاں انہیں کھیلوں کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔
وہ فعال طور پر بات چیت میں مشغول رہے انہیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز (DSOs) کی سرگرمیوں سمیت ریجنل سپورٹس آفیسرز کی تعیناتی سمیت ڈویژنل سطح پر کی جانیوالی تعیناتیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے جس پر انہیں بریفنگ دی گئی
سیکرٹری کھیل مطیع اللہ خان نے کھیلوں کے شعبے پر معاشی بحران کے اثرات کو تسلیم کیا لیکن اس کے دوبارہ فعال ہونے کے بارے میں پرامید ظاہر کیا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ صوبے میں کھلاڑیوں اور اسپورٹس کمیونٹی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
مطیع اللہ خان نے کمیونٹی کی مجموعی بہبود میں کھیلوں کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے اور کھیلوں کی بحالی کے لیے اپنے عزم پر زور دیا۔