نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کو پیر کو طلب کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق ذکا اشرف وزیراعظم سے ملاقات کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ذکا اشرف نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ رکھا تھا۔
ذکا اشرف وزیراعظم سے ملاقات میں اختیارات کے استعمال کی اجازت مانگیں گے، ذکا اشرف کو بطور مینجنگ کمیٹی تعیناتی کی توسیع میں بڑے فیصلے کرنے سے روکا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی کی آئی پی سی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی سے بھی آج ملاقات ہوئی۔