پی سی بی کے ٹرائلز اور سلیکشن کا پیمانہ ۔۔۔۔ تحریر ؛ شہزادہ فہد

پی سی بی کے ٹرائلز اور سلیکشن کا پیمانہ ۔۔۔۔ پی سی بی ٹرائلز صحافی شہزادہ فہد کی قلم سے 

کرکٹ کا نشہ آج کل سر چڑھ کر بول رہا ہے،ٹی 20 لیگس ، کلب کرکٹ اور سلیبرٹی بنے کے چکر میں نوجوان کام کاج چھوڑ کر ڈھرا ڈھر اس گیم کا حصہ بن رہے ہیں،

ایک قریبی دوست نے اپنے بیٹے کو معروف کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ دلوایا، 8کلاس کا بچہ نے دن رات محنت کی،کئی مرتبہ اکیڈمی سے واپسی پر اس سواریوں کی گاڑی سے اترتا دیکھا،کلب میچز،

پریکٹس ،ورزش اس بچے کا معمول تھا،کچھ دن قبل دوست بیٹے کے ہمراہ آیا اور بتایا کہ 11دسمبر کو پی سی بی کی نگرانی انڈر 13ٹرائلز ہیں،

دعا کرو کہ بیٹا منتخب ہوجائے بہت محنت کررہاہے،بیشتر میچوں میں نصف سنچریاں ماری ہیں، اکیڈمی میں اچھا ریکارڈ ہے،آج دوست کو فون کرکے پوچھا کہ کیا بنا بیٹے نے ٹرائلز دئیے ؟؟

جس پر دوست نے بتایا کہ اس کا بیٹا ٹرائلز کےلئے نہیں گیا کیونکہ اسے بتایا گیا کہ ٹرائلز میں اکیڈمی کے کوچ کا بیٹا، قریبی اکیڈمی کے بھتیجے اور ایک دوسری معروف اکیڈمی کے کوچ کے رشتہ دار پہلے سے منتخب ہوچکے ہیں،

بچے نے مایوس ہوکر ٹرائلز نہیں دئیے مجھے سن کر عجیب لگا کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا

کم ازکم ٹرائلز تو دینے تھے دوست نے کہا جن لڑکوں کا نام پہلے سے منتخب ہوچکا ہے اگر یہ بات سچ نکلی تو بیٹے کو مزید صدمہ پہنچے گا اس نے کہا کچھ دن انتظار کرو وہی لڑکے منتخب ہونگے، اللہ کرے ایسا نہ ہو۔۔

 

 

 

تعارف: News Editor