اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ ; پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو 83 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

 

 

 اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے افغانستان کو آخری گروپ میچ میں 83 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 48 اوورز میں 303 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی، جواب میں افغانستان 220 رنز بنا سکا۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔

اس سے قبل وہ نیپال انڈر19 کو 7 وکٹوں سے اور انڈیا انڈر19 کو 8 وکٹوں سے ہراچکی ہے۔

 

دبئی میں جاری انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 اوورز میں 303 رنز بنا کر پویلین لوٹی، اوپنرز شاہزیب خان 79 اور شمائل حسین نے 75 رنز بنائے جبکہ ریاض اللہ 73 رنز کے ساتھ تیسرے نمایاں بلے باز رہے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اذان اویس 20، طیب عارف 6، عرفات منہاس 4 اور سعد بیگ، عامر حسن 8، 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، خبیب خلیل 3 کر سکے، عبید شاہ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد ذیشان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین چل دیئے۔

جوابی اننگز میں پاکستانی باؤلرز کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، پوری افغان ٹیم 49ویں اوور میں 220 رنز کے مجموعی سکور پر آل آؤٹ ہو گئی، نعمان شاہ 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ وفی اللہ اور فریدون نے 32، 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ اور طیب عارف نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ خبیب خلیل نے 2، عامر حسین اور شمائل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر شمائل حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!