پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو مسلسل چھٹی شکست ؛ ملتان سلطانز کی پانچویں جیت

پی ایس ایل 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے دی،

ایونٹ میں قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں آج منگل کو دفاعی چیمپین لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل تھیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 215 رنز کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

صاحبزادہ فرحان 31 رنز بناکر نمایاں رہے، وین ڈر ڈوسن 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان 23 رنز پر بولڈ ہوئے، کامران غلام 12 رنز بنا کر چلتے بنے، سکندر رضا بھی 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بناسکے۔

سلطانز کی جانب سے لیگ اسپنر اسامہ نے 6 وکٹیں حاصل کیں وہ پی ایس ایل میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا۔

محمد رضوان کے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر عثمان خان نے شاندار 96 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 211 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا وہ چار رنز کی کمی سے اپنی سنچری اسکور نہ کرسکے۔

افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ریزا ہینڈرکس نے بھی 40 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی، سکندر رضا اور کارلوس بریتھ ویت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ملتان سلطانز نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو مسلسل چھ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ملتان سلطانز کو ایک میچ میں شکست جبکہ 5 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔
رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے چھ، چھ میچز کھیل چکی ہیں جس میں لاہور قلندرز کوئی میچ نہیں جیت سکی اور پوائنٹس ٹیبل پر 0 پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن ہے۔

ملتان سلطانز کو ایک میچ میں شکست جبکہ 5 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، کامران غلام، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، سلمان فیاض، زمان خان۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، عثمان خان، رضا ہینڈرکس، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، فیصل اکرم، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

error: Content is protected !!