پی او اے باسکٹ بال کورسز کیلٸے ہر ممکن تعاون کرے گا، خالد محمود چوہدری

 

پی او اے باسکٹ بال کورسز کیلٸے ہر ممکن تعاون کرے گا، خالد محمود چوہدری

اولمپک سلیڈرٹی کورس کا انعقاد شاندار، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،

سیکرٹری جنرل پی او اے

 

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک میں باسکٹ بال کی ترقی اور کوچنگ اسکلز کو بہتر بنانے کیلٸے اولمپک سولیڈیریٹی لیول ون کوچنگ کورس شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے

جبکہ تقریب میں انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) کے کوچنگ انسٹرکٹر میلان کوٹارک، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور ساؤتھ ایشین باسکٹ بال ایسوسی ایشن کونسل کے ممبر اوج ظہور، قومی باسکٹ بال کوچ ریاض ملک، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شاھد مرزا اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر پی او اے کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری نے کہا کہ خالد بشیر کی معاونت سے فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے

اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن مستقبل میں ایسے کوچنگ کورسز کے انعقاد کے لیے باسکٹ بال فیڈریشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے کلچر کو پروان چڑھانے کیلٸے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں جاری اولمپک سولیڈیریٹی کوچنگ کورس 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

 

 

error: Content is protected !!