پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انجرڈ ہو گیں۔

 

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں انجرڈ ہو گیں۔

 

کوئنز ٹاؤن کے جان ڈیوس اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کی اننگز کے 44ویں اوور میں بولنگ کے دوران پاکستان کی کپتان ندا ڈار کو چہرے پر گیند لگنے کے بعد میدان سے باہر جانا پڑا۔

ندا ڈار کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کی فزیو نے فیصلہ کیا ہے کہ ندا ڈار آج کے ون ڈے انٹرنیشنل میں مزید حصہ نہیں لیں گی۔

صدف شمس کو ندا ڈار کے متبادل کے طور پر آئی سی سی میچ ریفری ٹرڈی اینڈرسن نے منظوری دے دی ہے۔

فاطمہ ثناء ٹیم کی اسٹینڈ ان کپتان کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

سیریز کے بقیہ میچوں میں ندا ڈار کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

 

 

error: Content is protected !!