ڈی سی ساؤتھ اسپورٹس فیسٹیول 23، آرم ریسلنگ، رنگ بال اور تائیکوانڈو کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیں، کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو.
طلباء کے لئے تعلیم کے ساتھ ہم غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سائوتھ فرید علی۔
اسپورٹس فیسٹیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئےگا۔اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا ثمن۔
کراچی ( کاشف فاروقی) ڈی سی سائوتھ اسپورٹس فیسٹیول میں تین گیمز آرم ریسلنگ، رنگ بال اور تائیکوانڈو کا شاندار انعقاد کیا گیا، ڈی سی ساؤتھ کے تعاون سے اور سندھ آرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈی سی ساؤتھ فیسٹیول 23، آرم ریسلنگ (بوائز اینڈ گرلز) چیمپئن شپ کا انقعاد YMCA گراؤنڈ میں ہوا۔
اسپورٹس فیسٹیل کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سائوتھ کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو نے فیسٹیول کے اختتام پر کھلاڑیوں میں میڈل، ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے، ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا ثمن،
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سائوتھ فرید علی، اسسٹنٹ اسپورٹس آفیسر لاریب ناز، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سائوتھ سید طحہ احمد، آرم ریسلنگ کے سعید عالم، آصف ظہیر، طارق حفیظ، مہوش خان،
عظمیٰ شیخ، قدسیہ راجہ، سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف احمد فاروقی، رنگ بال کے سیکرٹری رشید گل، تائیکوانڈو کے سیکرٹری فرحان و دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر سائوتھ کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اسپورٹس کو فروغ دینا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
نوجوان کھیلوں کی جانب راغب ہوں ۔ طلباء کے لئے تعلیم کے ساتھ ہم غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے۔ نوجوان طلباء اور طالبات کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،
ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سائوتھ فرید علی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں ہفتہ طلباء منایا جا رہا ہے، جس میں اسپورٹس کے مختلف مقابلے شامل ہیں۔ گیمز منعقد کئے گئے ہیں
جس میں مختلف اسکول کالجوں کے سیکڑوں طلباء اور طالبات نے حصہ لیا۔ اسپورٹس فیسٹیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئےگا ۔ پروگرام کے آخر میں مہمانان خصوصی کو اعزازی شیلڈز دی گئی ۔