بابر کا 50 واں ٹیسٹ میچ، شان مسعود نے خصوصی سووینئر اور کیپ پیش کی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
پرتھ ٹیسٹ میچ بابر اعظم کے کیریئر کا 50 واں ٹیسٹ میچ ہے اور انہوں یہ میچ کھیل کر اور ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
میچ سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی جانب سے 50ویں ٹیسٹ میں شرکت پر بابر اعظم کو خصوصی سووینئر اور کیپ بھی پیش کی گئی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی سی بی کی جانب سے اس خصوصی موقع کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، اس موقع پر شان مسعود نے سابق کپتان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، آپ نے پاکستان کی بیٹنگ کو تبدیل کیا ہے۔
کپتان شان مسعود نے بابر سے کہا کہ آپ نے ثابت کیا ہے ہمارا بیٹر ورلڈ کلاس میں آ سکتا ہے، آپ نے پاکستان کی کپتانی کی ہے، ہم سب کی کرکٹ آپ کے ساتھ چلی ہے۔
شان مسعود نے مزید کہا کہ ابھی یہ شروعات ہیں، ہم آپ کو 100ٹیسٹ میچ کھیلتا ہوا دیکھنا چاہیں گے۔یاد رہے کہ بابر اعظم اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 3ہزار 700سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔