جونیئر ہاکی ورلڈکپ ; آسٹریلیا سے شکست، پاکستان پانچویں چھٹی پوزیشن سے بھی محروم

ملائشیا کے شہر کوآلالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اپنا 5ویں ،چھٹی پوزیشن میچ آسٹریلیا سے ہارگیا.

کینگروز نے گرین شرٹس کو پانچ کے مقابلہ میں سات گول سے شکست دیدی.

پاکستان ایونٹ میں 7ویں،8ویں پوزیشن میچ ارجنٹائن کے خلاف 16 دسمبر کو کھیلے گا.

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر کوآلالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں 5/6ویں پوزیشن میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوگئی.

آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ کے مقابلہ میں سات گول سے شکست دیگر ایونٹ میں 5/6ویں پوزیشن میچ کے لئے جگہ محفوظ کرلی جبکہ پاکستان کو 7/8ویں پوزیشن میچ میں ارجنٹائن کا سامنا ہوگا

جوکہ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا. پاکستان کی جانب سے عبدالقیوم نے دو گول، عمر مصطفے،احتشام اسلم اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا،

آسٹریلیا کی جانب سے کیمبیل نے پینلٹی کارنرز کے ذریعہ تین گول سکور کرکے ہیٹ ٹرک قائم کی جبکہ فوسٹربروڈی اور سیزنرناتھن نے دو، دو گول سکور کئے.

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے مینجر آصٍف ناز کھوکھر کے بھائی, پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر، انکے پرسنل سٹاف آفیسر طارق میر، ڈائریکٹر اینڈمن پی ایچ ایف جاوید ارشدمنج بھی ملائشیا سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے.

 

 

 

تعارف: News Editor