دورہ نیوزی لینڈ ; قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ‘ سلیکشن کے معاملات پر غور

 

قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس

لاہور 15 دسمبر، 2023:ء

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو لاہور میں منعقد ہوا۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر نے اجلاس میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کے معاملات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر کنسلٹنٹ ممبر راؤ افتخار انجم بھی موجود تھے جبکہ کنسلٹنٹ ممبر کامران اکمل کل میٹنگ میں شریک ہونگے۔

ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بارہ جنوری سے کھیلی جائے گی۔

 

 

تعارف: News Editor