جونیئر عالمی ہاکی کپ ; پاکستان کا سفر آٹھویں پوزیشن کے ساتھ اختتام پزیر

 

ملائشیا کے شہر کوآلالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان کا سفر آٹھویں پوزیشن کے ساتھ اختتام پزیر،

ارجنٹائن نے پاکستان کو 3-6گول سے شکست دیکر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی،

پاکستان کی جانب سے ارباز احمد کی ہیٹ ٹرک

تفصیلات کے مطابق جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پوزیشن میچز میں پاکستان اور ارجنٹائنکے مابین میچ ارجنٹائن نے پاکستان کو تین کے مقابلہ میں چھ گول سے شکست دیگر جیت لیا

اور ایونٹ میں ساتویں جبکہ پاکستان نے ایونٹ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی. پاکستان کی جانب سے ارباز احمد نے ہیٹ ٹرک قائم کی جس میں دو گول پینلٹی کارنر اور ایک گول پینلٹی سٹروک کے ذریعہ سکور کیا.

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ایونٹ میں صرف ایک میچ جیت سکی جبکہ دو میچز ڈراء کھیلے اور تین میچز ہارے. ایونٹ میں گرین شرٹس نے ٹوٹل 18 گول سکور کئے جبکہ پاکستان نے مخالف ٹیموں سے 21 گول کھائے.پاکستان کی جانب سے آج ہیٹ ٹرک قائم کرنے والے کھلاڑی ارباز احمد نے ایونٹ میں ٹوٹل 5 گول سکور کئے

جس میں تین گول پینلٹی سٹروکس جبکہ دو گول پینلٹی کارنرز کے ذریعہ سکور کئے.پاکستان کے ارشد لیاقت نے ایونٹ میں ٹوٹل چار فیلڈ گول سکور کئے.ڈریگ فلکر سفیان خان پاکستان کی جانب سے تین گول سکور کرنے میں کامیاب رہے،

اسی طرح کپتان عبدالحنان شاہد اور عبداقیوم نے دو، دو گول سکورکئےجبکہ احتشام اسلم اور عمر مصطفے نے ایک، ایک گول سکور کیا.ایونٹ میں پاکستان جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹوٹل 10 پینلٹی کارڈز دیئے گئے

جن میں 8 گرین کارڈز اور 2 ییلو کارڈز شامل ہیں. گرین شرٹس نے یورپی ٹیموں کے خلاف بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کیا .

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے مینجر آصف ناز کھوکھر کے بھائی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اپنے برخوردار،پرسنل سٹاف آفیسر طارق میر اور ڈائریکٹر ایڈمن جاوید ارشد منج کے ہمراہ خصوصی طور پر ملائشیا میں موجود ہیں.

 

 

 

تعارف: News Editor