پرتھ ٹیسٹ ; پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لئے.

 

پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 53 اوورز 2 وکٹوں کے نقصان 132 رنز بنالیے،

قومی ٹیم کو کینگروز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 355 رنز درکار ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 487رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،

پاکستان کی ٹیم نے میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لئے جبکہ اس کو آسٹریلوی اننگز کا سکوربرابر کرنے کے لئے 355 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے اوپنر ڈیوڈ وارنر 164، مچل مارش 90 اور عثمان خواجہ 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے عامر جمال نے 6،

خرم شہزاد نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ، ایک وکٹیں حاصل کی۔

امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ جمعہ کو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز میں 346 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تومچل مارش15 اور ایلکس کیری 14 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے ،

ایلکس کیری 34 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے،مچل سٹارک آسٹریلیا کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 12 رنز بناکر عامر جمال کا نشانہ بنے۔اس موقع پر مچل مارش کی اننگز کابھی خاتمہ ہوگیا اور وہ انفرادی 90 رنز بناکر خرم شہزاد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

کپتان پیٹ کمنز 9 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے،نیتھن لیون آسٹریلیا کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر آغاسلمان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

جوش ہیزلووڈ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 487 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے عامر جمال نے 6،خرم شہزاد نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ،

ایک وکٹیں حاصل کی۔جواب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے 74 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم عبداللہ شفیق 42 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔کپتان شان مسعود دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے

جو 30 کے انفرادی سکور پر مچل سٹارک کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان کی ٹیم نے آسٹریلوی اننگز کے سکور 487 رنز کے جواب میں 2وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنالئے تھے

اور اس کو آسٹریلوی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 355 رنز کی ضرورت ہے۔ امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔آسٹریلیا کی طرف سے مچل مارش اور نیتھن لیون نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

 

 

 

error: Content is protected !!