دورۂ آسٹریلیا،نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ راولپنڈی میں شروع

 

 

دورۂ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج سے راولپنڈی میں شروع

راولپنڈی; (اصغر علی مبارک.)

 

دورۂ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آ ج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بدھ کے روز کیمپ میں رپورٹ کردی ہے۔

امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ سے مستثنٰی کردیا ہے۔

حسن علی اور محمد وسیم جونیئر جمعہ کے روز کیمپ میں شامل ہونگے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کا شیڈول اس طرح ہے۔

جمعرات 23 نومبر۔ صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک پریکٹس، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے بعد ایک کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کا ممبر میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہونگے

جمعہ 24نومبر۔ صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک پریکٹس، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے بعد ایک کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کا ممبر میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہونگے

ہفتہ 25 نومبر۔ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک دو روزہ سینیریو میچ پہلا دن ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم,

اتوار 26نومبر۔ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک۔ دو روزہ سینیریو میچ دوسرا دن ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم (میچ کے بعد ایک کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف کا ممبر میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہونگے

پیر 27 نومبر۔ آرام کا دن

منگل 28 نومبر۔ صبح دس بجے سے دوپہر2 بجے تک پریکٹس، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد ایک کھلاڑی یا کوچنگ اسٹاف ممبر میڈیا ٹاک کے لیے دستیاب ہونگے

 

 

 

error: Content is protected !!