سدرن بلوچستان سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

سدرن بلوچستان سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر،

فیسٹیول کے آخری روز مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کٸے

یوتھ فیسٹیول میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد کی شرکت، فٹبال کا فاٸنل پنجگور جبکہ کرکٹ کا فاٸنل تربت کے نام

 

گوادر: (رپورٹ مہک شاہد) گوادر میں جاری سدرن بلوچستان سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر فیسٹیول اختتام پذیر، یوتھ فیسٹیول میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات جبکہ سپورٹس فیسٹیول میں شامل تمام گیمز کی فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی و کیش انعام دیا گیا

تفصيلات کے مطابق سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے زیراہتمام 10 دسمبر سے جاری دوسرا سدرن بلوچستان سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر فیسٹیول کا میلہ جمعہ کے روز اپنے اختتام کو پہنچ گیا،

فیسٹیول کے آخری روز یوتھ کی اختتامی تقریب جی ڈی اے اسکول گوادر میں جبکہ سپورٹس کی اختتامی تقریب فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوٸی، تین روزہ تیسرا گوادر یوتھ فیسٹیول کے آخری روز پینل ڈسکشن کا سیشن ہوا

جس میں پینلسٹ نے یوتھ کے بہتر مستقبل کے موضوع پر گفتگو کی، فیسٹیول کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں مہمان خصوصی نے کیش انعام، سرٹیفکیٹ اور لیپ ٹاپ تقسیم کٸے۔

تین روزہ یوتھ فیسٹیول میں قرات، ٹیبلوز، تقریر، ملی نغمے، آرٹ و سائنس کی نمائش سمیت دیگر سرگرميوں میں مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا،

اختتامی تقریب میں سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی، ڈائریکٹر امور نوجوانان عباس علی کھوسہ، ایس ایس پی گوادر کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن، ساٸرہ محمد علی، عبدالرشید و دیگر نے شرکت کی

دوسری جانب سپورٹس فیسٹیول میں شامل کرکٹ اور فٹبال کا فاٸنل میچ کھیلا گیا، کرکٹ کا فاٸنل میچ تربت اور گوادر کے مابین کھیلا گیا تربت 81 رنز کا ہدف 13ویں اوورز میں حاصل کیا اور سات وکٹوں سے فتح حاصل کی

فٹبال کا فاٸنل پنجگور اور خاران کے مابين کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک برابر رہا میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں پنجگور کی ٹیم کامیابی حاصل کی میچ کے اختتام پر سپورٹس فیسٹیول کی

اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان اور ڈائریکٹر جنرل کھیل کی مشاورت سے تقریب کے مہمان خاص سابق فٹبالر علی گل اور قومی انڈر 16 ٹیم کے کھلاڑی سبحان کریم کو بنایا گیا

جنہوں نے تقریب میں کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسيم کٸے اس موقع پر سیکرٹری کھیل ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی، کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی، ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ و دیگر موجود تھے

سیکرٹری کھیل نے علی گل کیلٸے دو لاکھ جبکہ سبحان کریم کیلٸے ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان بھی کیا۔ سپورٹس فیسٹیول میں 20 سے زائد مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں 800 کے قریب مرد و خواتين کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے اختتام پر تمام گیمز کی ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کیش انعام دیا گیا۔

 

 

تعارف: News Editor