قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو خیر باد کہہ دیا ؟

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو خیر باد کہہ دیا،

کہا کہ وہ آئندہ ان 6 فرنچائزز کے ساتھ کبھی پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے پی ایس ایل کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘ایک اور پی ایس ایل ڈرافٹ گزر گیا اور مجھے کسی ٹیم کی طرف سے پِک نہیں کیا گیا۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ تحریر مجھے اسی سال لکھنا پڑے گی۔ میں نے پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل نیشنل ٹی توئنٹی کپ میں بھرپور محنت کی اور بہترین کارکردگی دکھائی۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ مجھے کسی پی ایس ایل ٹیم میں شامل نہ کرنا ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ کیوں مجھے پی ایس ایل 9 میں شامل نہیں کیا گیا اور جلد ہی پوری دنیا کو بھی اس کی خبر ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل سے دوری اختیار کر رہا ہوں اور آئندہ کبھی ان ٹیمز کی ساتھ نہیں کھیلوں گا۔

 

خیال رہے کہ احمد شہزاد نے 2020 میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کی طرف سے پی ایس ایل میں بلے بازی کی تھی،اس کے بعد سے انہیں دستیابی کے باوجود کسی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔

احمد شہزاد اوپننگ بلے باز ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف اپریل 2009 میں پاکستان کے لیے ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، وہ 2009 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

احمد شہزاد نے اپنا پہلا ٹیسٹ ڈیبیو 2014 میں سری لنکا کے خلاف کیا جب کہ انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ 2017 میں کھیلا، انہوں نے 2009 میں پہلا ون ڈے میچ کھیلا جبکہ 2017 کے بعد سے انہوں نے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا،

احمد شہزاد نے کا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2009 میں ہوا تھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انہوں نے 2019 میں کھیلا تھا، اس کے بعد سے انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں احمد شہزاد بنگلہ دیش کے خلاف 111 رنز کے ساتھ ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔

 

 

error: Content is protected !!