آسڑیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 16جنوری سے شروع ہوگا

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 111 واں ایڈیشن  16 جنوری سے آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں شروع ہوگا جو 29 جنوری تک جاری رہے گا، ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز ،ویمنز سنگلز ، ویمنز ڈبلز ، مکسڈ ڈبلز کے علاوہ جونیئر اور وہیل چیئر کھلاڑیوں کے سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔ ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال مردوں کے سنگلز مقابلوں کے اورآسٹریلیا کی نامور ٹینس سٹار ایشلی بارٹی خواتین کے سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپئن ہیں۔

 

ایشلی بارٹی مارچ 2022 میں کھیل سے ریٹائر ہونے کے بعد اپنے اعزاز کا دفاع کرنے سے محروم رہیں گی ، سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار ، عالمی نمبر پانچ اور نو بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ کو اس سال کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے،نوویک جوکووچ اپنے کیریئر میں 21 گرینڈ سلام ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سے آسٹریلین اوپن انہوں نے نو مرتبہ اپنے نام کیاہے۔وہ 2008سے 2021 کے دوران 9 مرتبہ آسٹریلین اوپن کے ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں ۔جوکووچ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ نہ صرف اس مرتبہ پھرآسٹریلین اوپن جیتیں گے اور 22 گرینڈسلام جیتنے کا ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا ریکارڈ بھی برابر کریں گے۔

error: Content is protected !!