پی سی بی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کے معاہدے پر دستخط

 

پی سی بی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کے معاہدے پر دستخط

لاہور، 16 دسمبر 2023:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعہ کو دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے حقوق کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی مسٹر ذکا اشرف کے ساتھ آئی سی سی کے جنرل کونسلر جوناتھن ہال نے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں پاکستان کو میزبانی کے حقوق پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

پی سی بی نے پہلے ہی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے آنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے حالیہ ملاقات میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی کامیاب میزبانی میں سیکیورٹی اداروں کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

 

تعارف: News Editor