پرتھ ٹیسٹ میچ چار دن میں آسٹریلیا کی جیت پر اختتام پزیر ہوگیا ; رپورٹ: شکیل الرحمٰان

 

پرتھ ٹیسٹ میچ چار دن میں آسٹریلیا کی جیت پر اختتام پزیر ہوگیا۔

450رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 89رنز پر آوٹ ہوگئی۔
8پاکستانی بیٹرز ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔

رپورٹ: شکیل الرحمٰان

آپٹس کرکٹ گروانڈ پرتھ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔

مچل مارش کو پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ یا گیا۔جس طرح میں نے اپنے کل کی رپورٹ میں لکھا تھا

کہ آج چوتھے دن میرے خیال میں آسٹریلیا پہلے سیشن میں تیز رنز بناکر پاکستان کودو سیشن اور ایک دن کھیلنے کے لئے دیں گے جبکہ پاکستان کی بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے ڈرا کرنے کا بھی کوئی چانس نظر نہیں آرہا اور ہوسکتا ہے

کہ آج چوتھے دن ہی پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں کوئی مزاحمت نہ کرسکے۔وہی ہوا اور پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز 89 رنز پر آوٹ ہوگئی۔اور آسٹریلیا نے پہلا ٹسٹ میچ اپنے نام کیا۔

میزبان ٹیم پاکستان کو ایک مشکل ہدف خاص طور پر بلے بازوں کے لیے آسٹریلوی بولرز کا مقابلہ کرنا مشکل ثابت ہو رہاتھا اور پاکستان کو آسٹریلیا میں مسلسل 15ویں ٹیسٹ میں شکست سے کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ توقع کے مطابق ہی ہوا ۔پاکستان کے 8بیٹرز ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے جوکہ ایک سوالیہ نشان ہے۔فہیم اشرف تو فرسٹ کلاس کرکٹ کے قابل بھی نہیں اسکو اُٹھاکر ٹسٹ میچ میں کھلا دیا گیا۔

یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ کس بنیاد اور کارکردگی پر فہیم اشرف 16ٹسٹ میچ کھیل گیا۔ان سولہ میچوں میں فہیم اشرف نے 35کی اوسط سے24کھلاڑی آوٹ کیے۔ پاکستان کی ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر بیٹنگ دونوں اننگز مین ناکام رہی۔

فیلڈنگ میں بھی کیچ ہاتھوں میں آکر گرتے رہے۔آخر یہ کوچز کی بھرمار وہاں کیا کرتے رہے۔زیادہ تر کھلاڑی بیویوں کو لے جاکر ہنی مون کے مزے لیتے رہے تو کرکٹ کہاں سے کھیلتے۔

اتوار کا دن پاکستان کرکٹ کا ایک تاریک دن رہا جب پاکستان کی پوری ٹیم 89رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان ابتدائی سات اوورز میں 3 وکٹوں پر 17 رنز بناسکی۔

اوپنر عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے جب انہوں نے آف سٹمپ کے باہر سٹارک کی خطرناک گیند کو ٹچ کیا۔

یہ ہوم گراونڈز پر سٹارک کی 200 ویں ٹیسٹ وکٹ تھی ۔کپتان شان مسعود صرف 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب وہ ڈرائیولگانے کے بعد ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ مسعود کے لیے کپتانی کا یہ ایک مشکل آغاز رہا،

جس نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 30 رنز بنائے لیکن ان کی ٹیم ایک فعال برانڈ کی کرکٹ کھیلنے میں ناکام رہی جس کا انھوں نے سیریز سے قبل وعدہ کیا تھا۔اسکے بعد 19 رنز پر تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق تھے

جو 10 رنز ہی بنا سکے۔بابراعظم اور سعود شکیل نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 29 رنز بنائے لیکن 48 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم 14 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر مچل اسٹارک کا شکار ہوئے

اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔فہیم اشرف آوٹ ہونے والے ساتویں بلے باز تھے جو نیتھن لائن کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔آسٹریلیوی اسپنر نیتھن لائن نے ٹیسٹ کیریئر کی 500 وکٹیں بھی مکمل کر لیں،

وہ 500 وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے تیسرے اور ٹیسٹ کی تاریخ کے آٹھویں بولر ہیں۔عامر جمال 4 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔سعود شکیل 24 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند کا شکار ہوئے۔

خرم شہزاد ہیزل ووڈ کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں صفر رنز پر آوٹ ہوگئے۔شاہین آفریدی تین رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور ہیزل ووڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔لیتھن لائن نے دو کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے 8بیٹرزڈبل فگرز میں نہ پہنچ سکے۔صرف سعود شکیل 24،بابر اعظم 14اور امام الحق 10رنز کے ساتھ ڈبل فگرز میں داخل ہوئے۔
آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگزکا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 84رنز سے کیا اور پانچ وکٹ کے نقصان پر 233رنز بناکر اننگز ڈیکلیر کرکے پاکستان کو 450رنز کا ایک مشکل ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 90رنز کی شاندار اننگز کھیلی

انہوں نے اس مشکل پچ پر 190گیندوں کا سامنا کیا اور کئی بار گیند انکے بازو اور کندھے پر لگی اور کافی تکلیف میں دکھائی دئیے لیکن وکٹ پر ڈٹے رہیعثمان خواجہ کو شاہین آفریدی نے بابر کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔

مچل مارش نے 63رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔مارش کا ایک آسان کیچ شان مسعود نے گرایا جب وہ 25رنز پر کھیل رہے تھے۔

آج میچ کے چوتھے روز عثمان خواجہ نے 34 اور اسٹیون اسمتھ نے 43 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا، اسٹیون اسمتھ اپنے انفرادی اسکور میں 2 رنز کا اضافہ کرسکے اور 45 رنز پر خرم شہزاد کا شکار بن گئے۔

ان کے بعد ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، انہیں عامر جمال نے پویلین کی راہ دکھائی، آسٹریلیا کے آخری آوٹ ہونے والے بلے باز عثمان خواجہ تھے جو 90 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔مچل مارش 63 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،

عثمان خواجہ کے آوٹ ہونے کے بعد کینگزوز نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 233 رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor