پریذیڈنٹ ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل

پریذیڈنٹ ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے روز کا کھیل مکمل

محمد عباس کی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے بعد دوسری اننگز میں بھی تین وکٹیں

کراچی 17 دسمبر، 2023:ء

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کے دوسرے دن اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیٹ بینک نے اپنی پہلی اننگز میں پی ٹی وی کے اسکور 66 رنز کے جواب میں 80 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے۔

زین عباس جو پہلے دن 109 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے 126 رنز بناکر آؤٹ ہوئےعرفان خان نیازی 82 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہےجس میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ عمرامین 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
محمد صداقت نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
پی ٹی وی کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 168رنز بنائے تھے اور اس کی5 وکٹیں گرچکی تھیں۔حسن نواز نے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے۔
پہلی اننگز میں چھ وکٹیں لینے والے محمد عباس دوسری اننگز میں ابتک 41 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں غنی گلاس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ایس این جی پی ایل کے اسکور371 رنز سات کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں 253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

طیب طاہر نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز بنائے۔شہباز جاوید نے دس چوکوں کی مدد سے 74 رنز اسکور کیے۔ مہران ممتاز نے 88 رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔
ایس این جی پی ایل نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنائے تھے۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کے آر ایل نے اپنی پہلی اننگز میں واپڈا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر322 رنزکے جواب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 274 رنز اسکور کیے۔ علی زریاب آصف نے 71 اور معاذ احمد نے52 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

آصف آفریدی نے چار اور نقیب مسعود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دن کے اختتام پر واپڈا نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز بنائے تھے۔

 

 

تعارف: News Editor