مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا اختتام ہو گیا.

مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا اختتام ہو گیا

 

وادئ سوات میں سردی کی آمد کے ساتھ سیاحت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ اس سلسلہ میں فرنٹیئر فور بائ فور اور پاک فوج کے تعاون سے دو روزہ جیپ اینڈ بائیک ریلی پشاور سے مالم جبہ تک منعقد ہوئ۔

ریلی میں 30 جیپ اور 15 بائیکس شامل تھیں۔ ریلی کے شرکاء نے پشاور موٹروے انٹرچینج سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔ سڑکوں اور آف روڈ سفر کرتے ہوئ ریلی مالم جبہ پر اختتام پذیر ہوئ۔

مالم جبہ سکی ریزورٹ پر جیپ اینڈ بائیک ڈسپلے کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئ۔ جس میں شرکاء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

شرکاء نے ایوینٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایوینٹس سے علاقہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

 

 

تعارف: News Editor