سعود شکیل ابتدائی 15 اننگز میں ہر بار 20 رنز کرنے والے پہلےبلے بازبن گئے،
قومی کرکٹر نے یہ سنگ میل پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبور کیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے مسلسل 14 اننگز میں 20 یا زائد رنز بنائے تھے۔
سعود شکیل نے کیریئر کےآغاز میں انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23 اور 53 رنز کی اننگز کھیلیں۔مڈل آرڈر بیٹر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22، 54، 125، اور 32 رنز کی اننگز کھیلیں، سری لنکا میں سعود شکیل نے 208، 30 اور 57 رنز بنائے تھے۔
پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 28 رنز بنائے تھے۔