ٹی20 ورلڈ کپ 2024 ; پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ نیویارک میں کھیلا جائے گا.

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہوگا

جس کا مکمل شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جلد ہی جاری کرے گا۔

 

 اگلے سال ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ نیویارک کے نواحی علاقے میں واقع ایک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول تقریباً طے کیا جا چکا ہے جس کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ اپنے تمام میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے

کہ آئی سی سی کے معائنہ کار ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں حال ہی میں گیانا کا دورہ کر کے آئے ہیں اور انہوں نے وہاں واقع میدانوں میں مثبت تبدیلی دیکھی ہے

تاہم ان کے مطابق ان سٹیڈیمز میں مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کہاں کھیلا جائے گا اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے

تاہم آئی سی سی میگا ایونٹ کا فائنل بارباڈوس میں منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں ماضی میں 2010 کے ٹی20 اور 2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کھیلے گئے تھے۔امریکہ نے تصدیق کردی ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے میچز تین گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے

جو فلوریڈا، ٹیکساس اور لانگ آئی لینڈ میں واقع ہیں۔ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے امریکہ میں دو گراؤنڈ تیار ہیں جبکہ نیویارک میں ایک سٹیڈیم تیار کیا جا رہا ہے

جس میں 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ امریکہ میں نئی مردم شماری کے مطابق نیویارک میں تقریباً 7 لاکھ 11 ہزار انڈین اور 1 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد افراد رہتے ہیں۔

 

 

 

تعارف: News Editor