عالیہ سے یہی کہا کہ بڑی پارٹنرشپ کی کوشش کرینگے ; بسمہ معروف

جب اسکور 250 ہوا تو ہمیں یقین تھا کہ ہم ہدف عبور کرسکتے ہیں۔

جب ابتدا میں وکٹیں گرگئیں تو عالیہ سے یہی کہا کہ بڑی پارٹنرشپ کی کوشش کرینگے۔

ہمارے لئے وہ پارٹنرشپ بہت اہم تھی۔

ٹیل اینڈرز کی پرفارمنس بہت عمدہ رہی۔

 

اس سیریز میں مجھ سے رنز نہیں ہورہے تھے اس لئے مجھ پر پریشر تھا۔

میری ساتھیوں نے میری بہت ہمت بڑھائی تھی اس اننگز کا کریڈٹ ان کو جاتا ہے-

 

یہ دورہ ہمارے لئے بہت اچھا رہا ہم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی۔ کافی مثبت چیزیں اس دورے میں رہیں۔

فاطمہ ثنا فائٹر کھلاڑی ہیں ان میں قائدانہ صلاحیت موجود ہے۔ وہ ایک اچھی آل راؤنڈر کے طور پر تیار ہورہی ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!