قومی نیٹ بال چیمپئن شپ،مرد و خواتین دونوں اعزازات واپڈا لے اڑا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان واپڈا نےقومی نیٹ بال چیمپیئن شپ میں مردوں اور خواتین کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، سندھ اور پاکستان آرمی نے خواتین کے ایونٹ میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی نے پاکستان ایئرفورس کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر سید واجد بخاری تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کےصدر مدثر آرائیں، سینئر نائب صدر ملک ثمین خان، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد نے بھی موجود تھی۔گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام حمیدی ہال میں کھیلے گئے مرودں کے فائنل میچ پاکستان واپڈا نے دفاعی چیمپیئن پاکستان آرمی کو 23-28 گول سے شکست دے کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا

جبکہ خواتین کے فائنل میں بھی پاکستان واپڈا نے سندھ کو 15-24 گول سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل سے قبل خواتین کے تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو 10-29 گول سے شکست دی جبکہ مردوں کے مقابلے میں پاکستان ایئرفورس نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 33-35 گول سے ہرا دیا۔ چیمپیئن شپ کے مردوں کے مقابلوں میں ملک بھر سے بارہ اور خواتین کے مقابلوں میں دس ٹیموں میں حصہ لیا۔ واضع رہے کہ ایک روزہ بین الصوبائی نیٹ بال چیمپیئن شپ (آج) پیر پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں ہوگی۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سی بی آر ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر حریت رہنما الطاف احمد بٹ ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کریں گے۔

ایونٹ میں مرد اور خواتیں کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن شپ میں سندھ، پنجاب، خیبرپخونخوا، گلگت بلستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی، چیمپیئن شپ میں پنجاب کی ٹیم مردوں اور سندھ کی ٹیم خواتین کے ایونٹ میں اپنے اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔

error: Content is protected !!