قومی ٹیم منگل کو پرتھ سے میلبورن ہوٹل پہنچی ہے جہاں وہ (کل)بروز بدھ کو آرام کے بعد 21 دسمبر کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان ٹیم22 اور23 دسمبر کو2 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد24 دسمبر کو آرام کے بعد 25 دسمبر کو پریکٹس کرے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہو گا۔ آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔