یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ ; حذیفہ ابراہیم کو 1-3 سے شکست.

 

یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں کامیاب ہونے والے امریکا کے ریشی سری واستوو نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے، ٹاپ سیڈ امریکی پلیئر نے حذیفہ ابراہیم کو 1-3 سے شکست دی،

شکست کی صورت میں حذیفہ ابراہیم سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے ہیں۔

حذیفہ ابراہیم اور ٹاپ سیڈ امریکا کے ریشی سری واستوو کے درمیان فائنل میں دلچسپ مقابلہ ہوا، حذیفہ نے پہلا گیم 11-5 سے جیتا جبکہ دوسرے گیم میں سخت مقابلے کے بعد ریشی سری واستوو نے 13-11 سے کامیابی حاصل کی،

اس کے بعد ریشی سری وستوو نے 2 گیمز 11-5 اور 11-5 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 

 

 

تعارف: News Editor