آریان ; پاکستانی اعظم خان کے نقش قدم پر چلنے کے خواہش مند

آریان پاکستانی اعظم خان کے نقش قدم پر چلنے کے خواہش مند

دبئی (22 دسمبر 2023)  بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار ڈیبیو کرنا کوئی اعزاز نہیں ہے جس پر بہت سے کرکٹرز فخرکر سکتے ہیں تاہم آریان لاکرا نے اگست 2022 میں امریکہ کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو میں 84 رنز بنا کر اپنی موجودگی کا شدت سے احساس دلایا تھا۔

ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے سیزن 2 کے لئے ڈیزرٹ وائپرز نے آل راؤنڈر آریان لاکرا کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں رنر اپ رہے تھے۔

وہ متحدہ عرب امارات کی انڈر 16 اور انڈر 19 ٹیموں کی کپتانی کرچکے ہیں 2020 کے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

آریان کی رائے میں ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے سیزن 1 ایک بڑی کامیابی تھی اور آگے چل کر ٹورنامنٹ مزید سپر اسٹارز کے آنے سے ٹورنامنٹ بہت بڑا ہونے والا ہے۔

آریان ان تمام بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے کے منتظر ہیں 2024 ایڈیشن کا حصہ لے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایلکس ہیلز، کولن منرو اور اعظم خان جیسے کھلاڑی موجود ہیں

لہذا میں ان کے ساتھ کھیلنے اور ان سے سیکھنے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان کرکٹ کے بہترین اسٹرائیکرز میں سے ایک ہیں اور ہم اسی طرح کے حالات میں بیٹنگ کرتے ہیں لہذا میں یقینی طور پر ایک یا دو چیزوں میں ان کا انداز اپنانے کی کوشش کروں گا ۔

 

 

تعارف: News Editor