انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجا ب کا قیا م ڈی جی سپورٹس پنجاب کا بہترین فیصلہ ہے،شاہد زمان

 

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسزپنجاب کے تحت پنجاب کے صوبائی اور ڈویژنل کوچز کی تربیت کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے 5روزہ ٹریک اینڈ فیلڈ تربیتی کورس میں شرکت کرنے والے تمام کو چز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب انٹرنیشنل سطح کے ماسٹر ٹریئنر کو بیرون ممالک سے بلوا کر کوچز کو تربیت دلوائے گا،سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز پنجاب

انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجا ب کا قیا م ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا بہترین فیصلہ ہے،شاہد زمان

 

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسزپنجاب کے تحت پنجاب کے صوبائی اور ڈویژنل کوچز کی تربیت کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان تھے

سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرز پنجاب نے 5روزہ ٹریک اینڈ فیلڈ تربیتی کورس میں شرکت کرنے والے تمام کو چز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور ہر کوچ سے تربیت کے معیار کے بارے میں پوچھا کہ 5روزہ تربیتی کورس میں کیا سیکھا ہے،

سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرزپنجاب شاہد زمان نے اختتامی تقریب میں خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کوچز جدید تیکینکس اور تربیت سیکھ رہے ہیں

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب انٹرنیشنل سطح کے ماسٹر ٹرینر کو بیرون ممالک سے بلوا کر کوچز کو تربیت دلوائے گابلکہ کوچز کو بھی تربیت کے لئے باہر بھیجا جائے گا

تاکہ ہماری سپورٹس ترقی کرے، ہمارے اتھلیٹس عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں،سیکرٹری سپورٹس اینڈیوتھ افیئرزپنجاب شاہد زمان نے مزید کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب کا قیام ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا بہترین فیصلہ ہے

آج اس کی بدولت ہمارے کوچز جدید تربیت حاصل کررہے ہیں،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقداما ت اٹھا رہاہے،تقریب کے آخر میں تمام کوچز نے سیکرٹر ی سپورٹس اینڈیوتھ افیئرزپنجاب شاہد زمان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے،

اس موقع پر پرنسپل انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب چاند پروین، چیف انسٹرکٹر محمد حفیظ بھٹی اور انسٹرکٹرز شائستہ قیصر اور ساجد علی بھی موجود تھے۔

 

 

 

 

 

error: Content is protected !!