یوم قائد ; پشاور میں سائیکل ریس 24 دسمبر کو ہوگی

 

یوم قائد‘پشاور میں سائیکل ریس 24 دسمبر کو ہوگی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم قائد کی مناسبت سے سائیکل ریس چوبیس دسمبر کو نادردن بائی پاس پشاور پر ہوگی

اٹھائیس کلو میٹر پر مشتمل ریس میں پروفیشنلز کیساتھ سائیکل ریس کا شوق رکھنے والے افراد بھی شرکت کرسکتے ہیں ریس کا آغاز صبح نو بجے ہوگا پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ریس کاافتتاح کریں گے

ریس کے منتظمین میں نثار احمد‘صدر کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن سید شایان علی شاہ ار سیکرٹری محمد علی ہوں گے ان کے ہمراہ دیگر آفیشلز بھی موجود ہوں گے

اختتامی تقریب ہجرہ ملک طارق اعوان منعقد ہوگی جس میں جیتنے والے سائیکلسٹس کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

 

 

تعارف: News Editor