شیکھر دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہو گئے

پنجاب کنگس کے سلامی بلے باز شیکھر دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے کم از کم سات دنوں کے لیے آئی پی ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔

پنجاب کنگس کے سلامی بلے باز شیکھر دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے کم از کم سات دنوں کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہو گئے ہیں۔

پنجاب کنگس کے کوچ سنجے بنگر نے ملانپور میں راجستھان رائلس کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں پنجاب کی شکست کے بعد پریس کانفرنس میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کندھے میں چوٹ ہے۔

اس وجہ سے وہ کم از کم دو دن باہر رہ سکتے ہیں۔ شیکھر ایک تجربہ کار اوپننگ بلے باز ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ایسی وکٹ پر کھیلنے کا بھی اچھا تجربہ ہے۔

ٹیم میں ان کی موجودگی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ اب ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ علاج کے بعد انہیں صحت یاب ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ فی الحال ایسا لگتا ہے کہ وہ کم از کم سات سے دس دنوں کے لیے میدان سے باہر ہو سکتے ہیں۔

شیکھر دھون کی غیر موجودگی میں سیم کرن راجستھان رائلس کے خلاف پنجاب کنگس کی ٹیم کے انچارج تھے۔ جب کرن ٹاس کے لیے آئے تو یہ قدرے حیرانی کی بات تھی کیونکہ جیتیش شرما نے سیزن کے آغاز سے قبل چنئی میں کپتانوں کی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں سنجے نے کہا کہ "نہیں…وہ (جیتیش) نائب کپتان نہیں ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل کے آغاز میں کپتانوں کی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس وجہ سے لوگ انہیں ٹیم کا نائب کپتان سمجھنے لگے۔

error: Content is protected !!