پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمَس کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرسمَس کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب میں چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف سمیت آفیشلز اور مسیحی ملازمین نے شرکت کی. 

 

اس موقع پر چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں کرسمس کے دن کو منانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں. میں اس خوشیوں بھرے دن کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

"ہمیں بہت خوشی ہے کہ آپ لوگ پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصّہ ہیں۔ آپ پاکستان کرکٹ کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی آپکی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔ ذکا اشرف

"پاکستان کرکٹ بورڈ آپکی محنت کو سراہتا ہے اور ہر قسم کے تعاون کے لئے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔” ذکا اشرف

"میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپکی فیملیز اس تہوار کو خوشیوں سے منا رہے ہیں۔ میں آپ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔” ذکا اشرف

 

 

تعارف: News Editor