دلاور خان سنان نے سجاس کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرلیا

دلاور خان سنان نےسجاس کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرلیا

گورنر ہاؤس میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت چھٹے سالانہ اسپورٹس ایوارڈ اور راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ جوجٹسو ایسوسیشن کے کھلاڑی دلاور خان سنان نےسجاس کے سال 2023 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔

دلاور نے اس سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ھوئے امریکہ کے شہر ڈیٹونا میں منعقدہ 13 ویں ورلڈ مارشل گیمز 2023 میں -77 کلو گرام کے ایونٹ میں گولڈ میڈل پاکستان کے نام کیا تھا اور انہوں نے گیمز کے فائنل میں امریکہ کے ایلی ڈیوس کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کے ساتھ نگراں صوبائی وزیر ڈاکٹر جنید علی شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی کی علاوہ سجاس کے ممبران سینئر جرنلسٹ، مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں اور آرگنائزرز نے تقریب شرکت کی۔

ایوارڈ کے حصول پر دلاور خان سنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے کوچز اور والدین نے ہمیشہ میرے خوابوں کے حصول میں مدد کی اور جو کچھ بھی انہوں نے میرے لیے کیا اس کے لیے میں ان کا شکرگزار ہوں۔

سندھ جوجٹسو ایسوسیشن کے صدر نے سجاس کے مسلسل چھٹے سال کامیاب ایوارڈ شو کے انقاد پر سجاس کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

 

 

تعارف: News Editor