پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف آسٹریلیا روانہ ؟

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کل آسٹریلیا کیلئے روانہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر بھی آسٹریلیا جائیں گے، ذکا اشرف کل جبکہ سلمان نصیر آج رات آسٹریلیا کے لئے لاہور سے روانہ ہوں گے۔

سلمان نصیر پاکستان اور آسٹریلیا کا جاری میلبرن ٹیسٹ بھی دیکھیں گے، ذکا اشرف اور سلمان نصیر کا دورہ آسٹریلیا ایک ہفتے پر مشتمل ہے، سلمان نصیر دو یا تین جنوری کو واپس لاہور پہنچیں گے۔

سلمان نصیر پاکستان ٹیسٹ سکواڈ، ٹیم مینجمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے، دورہ پر ذکا اشرف، سلمان نصیر کرکٹ آسٹریلیا کے آفیشلز سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

 

تعارف: News Editor