ہاکی کلبوں کی سکروٹنی اور پی ایچ ایف الیکشن کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم

آئیندہ چند دنوں میں کسی بھی کانگریس کا اجلاس منعقد نہیں ہورہا، ایسی تمام اطلاعات بوگس ہیں ،

پاکستان ہاکی فیڈریشن جعل سازی سے پی ایچ ایف کاغذات تیار کرکے اس کی تقسیم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں اپنی سربراہی میں قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی اراکین سے ملک بھر میں موجود ہاکی کلبوں کی سکروٹنی کے عمل اور پی ایچ ایف الیکشن سے متعلق مشاورت کی۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی صدارت میں پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز میں منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس میں راؤ سلیم ناظم اولمپین شامل تھے

جبکہ اولمپیئن مصدق حسین، بیرسٹرمیاں علی اشفاق، میر ہمایوں عزیز کرد اور سیدہ شہلا رضا نے ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں موجود تمام ہاکی کلبوں کی سکورٹنی کے عمل کے طریقہ کار اور پی ایچ ایف الیکشن کا لائحہ عمل منظور کیا گیا۔

جس سے جلد مطلع کیا جائیگا۔ پی ایچ ایف کمیٹی اراکین نے بالا تمیض و تخصیص تمام ہاکی کلبوں کو پی ایچ ایف دائرہ کار میں لانے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو باقاعدہ کمپیوٹرائزڈرجسٹریشن کے عمل سے گذارنے کے طریقہ کار پر اتفاق کیا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن انتہائی پرامید ہیں کہ اس غیر جانبدار سکروٹنی کے عمل کے باعث پاکستان ہاکی کے ایک مربوط نظام کو فعال کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

 

تعارف: News Editor