پاکستان انڈر 19 کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔
لاہور 28 دسمبر 2023:
انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کیمپ کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
کیمپ 29 دسمبر سے 6 جنوری تک جاری رہے گا، ٹیم 6 جنوری کو لاہور سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوگی۔
کیمپ سے متعلق کسی بھی سوال کے لیے محمد ارسلان سے اس نمبر پر رابطہ کریں۔+9230184938950
کیمپ کا شیڈول اسطرح ہے۔
29 اور 30 دسمبر – کھلاڑی این سی اے میں دو پہر ڈھائی بجے سے شام پانچ بجے تک ٹریننگ کریں گے۔ پی سی بی سیشن کی ویڈیوز اور تصاویر فراہم کرے گا۔
31 دسمبر سے 3 جنوری – کھلاڑیوں کے این سی اے میں بیٹنگ اور باؤلنگ سیشن ہوں گے اور جی ایس ایل میں دوپہر ڈھائی بجے سے شام پانچ بجے تک فیلڈنگ سیشن ہوں گے۔ پی سی بی دونوں سیشنز کی ویڈیوز اور تصاویر فراہم کرے گا۔
4 جنوری – کھلاڑی جی ایس ایل میں صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک سناریو پریکٹس میچ میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد، اسکواڈ ممبر میڈیا سے بات چیت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ میڈیا کو میچ کی کوریج کی اجازت ہوگی۔
5 جنوری – آرام کا دن 6 جنوری – پاکستانی ٹیم لاہور سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوگی۔
میڈیا مکسڈ زون کے لیے چار کھلاڑی دستیاب ہوں گے۔ تاریخ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان انڈر 19 اسکواڈ – سعد بیگ (کپتان اور وکٹ کیپر)، علی اسفند (نائب کپتان) علی رضا، احمد حسن، عامر حسن، عرفات منہاس، اذان اویس، ہارون ارشد، خبیب خلیل، محمد ذیشان، نوید احمد خان، شاہ زیب خان شمائل حسین، محمد ریاض اللہ اور عبید شاہ۔
شیڈول میں کسی تبدیلی کی صورت میں میڈیا واٹس ایپ گروپس کے ذریعے اپ ڈیٹ فراہم کیا جائے گا۔