آئی ایل ٹی 20 نے بہترین ماحول فراہم کیا ہے، سنچت شرما

 

آئی ایل ٹی 20 نے بہترین ماحول فراہم کیا ہے، سنچت شرما

متحدہ عرب امارات کے نوجوان فاسٹ بولر سنچت شرما گلف جائنٹس کے نمایاں کھلاڑی تھے جنہوں نے زمبابوے کے لیجنڈ اینڈی فلاور کی کوچنگ میں 2022 میں انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا۔ انہوں نے 9 میچز میں 7 وکٹیں حاصل کیں اور ٹرافی حاصل کرنے والے ٹیم کا حصہ تھے۔

جائنٹس نے آئی ایل ٹی 20 کے افتتاحی سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد جیتی تھی ۔
سنچت نے کہا کہ جب مجھے گلف جائنٹس نے چنا تو یواے ای سے منتخب تمام کھلاڑی اس بات پر متفق تھے کہ ٹیم کے لئے ٹورنامنٹ جیتنا تو دور ایلیمنیٹر میں کوالیفائی کرنا بھی مشکل ہوگا۔

لیکن ہمیں بہترین ماحول ملا کھلاڑی ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے تھے اور اسی وجہ سے ہم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
سنچت کو گلف جائنٹس نے اگلے ایڈیشن کے لئے برقرار رکھا ہے۔

 

 

تعارف: News Editor