آئی ایل ٹی 20 نے اعتماد پیدا کیا، محمد جواد اللہ

 

آئی ایل ٹی 20 نے اعتماد پیدا کیا، محمد جواد اللہ

ٹینس بال کرکٹ میں باقاعدگی سے حصہ لینے والے محمد جواد اللہ پروفیشنل کرکٹ سرکٹ میں اس وقت تک ایک اجنبی شخصیت تھے جب تک انہوں نے اپریل 2022 میں متحدہ عرب امارات کی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ رابن سنگھ کی نگرانی میں منعقدہ ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ فار بولرز میں حصہ نہیں لیا۔

انہوں نے 2023 میں متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے لئے ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میچوں میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کا سہرا ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے تجربے کو قرار دیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے بغیر کسی تجربے کے ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پہلی مجھے زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنے کا موقع ملا تو اس سے نہ صرف میرا اعتماد بڑھا بلکہ اس تجربے نے مجھے ون ڈے اور ٹی 20 دونوں میں متحدہ عرب امارات کے لئے کھیلنے کا موقع دیا۔

۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20 ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے پہلے ایڈیشن کے لئے شارجہ واریئرز نے منتخب کیا تھا۔
آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے لئے شارجہ واریئرز نے محمد جواد اللہ برقرار رکھا وہ ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں اسی فرنچائز کا حصہ تھے۔

 

 

error: Content is protected !!