اسکاٹش جونیر اوپن اسکواش چیمپئن شپ ; پاکستان نے تین گولڈ میڈلز جیت لئے.

پاکستان کی ماہ نور علی، مہوش علی اور سکھی خان نے اسکاٹش جونیر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لئے۔

اسکاٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2023ء کے انڈر الیون کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کی ماہ نور علی کا مقابلہ بھارتی کھلاڑی سے تھا، ماہ نور علی نے بھارتی پلیئر کو باآسانی شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق انڈر الیون کیٹیگری کے فائنل میں ماہ نور علی کا اسکور 2-11، 1-11 اور 3-11 رہا۔

مہوش علی نے انڈر 15 کیٹیگری میں کینیڈین حریف کو زیر کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ سکھی خان ترین نے انڈر 17 کیٹیگری میں امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی تین بہنیں ماہ نور علی، مہوش علی اور سحرش علی بھی کررہی ہیں، جن میں ماہ نور علی اور مہوش علی نے گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔

 

 

تعارف: News Editor