آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے  اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

 

دونوں ٹیمیں 3 تا 7 جنوری تک تاریخی کرکٹ گراؤنڈ سڈنی میں مدمقابل آئیں گی۔

آسٹریلوی اسکواڈ؛ کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

سڈنی میں پاکستان ٹیم کو28 برس سے فتح کا انتظار ہے جب کہ آخری بار 1995 میں مشتاق احمد کی جادوگری نے سرخرو کرایا تھا۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کیخلاف 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 360 رنز اور میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 79 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔

پاکستانی ٹیم کو شان مسعود لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔

 

error: Content is protected !!